Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / کشمیر میں طاقت کا بیجا استعمال او آئی سی کا اظہار مذمت

کشمیر میں طاقت کا بیجا استعمال او آئی سی کا اظہار مذمت

اسلام آباد 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہاکہ تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) نے کشمیر میں ہندوستانی سکیورٹی فورسیس کی جانب سے طاقت کے مبینہ بیجا استعمال کی مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ پاکستان نے ایک بیان میں کہاکہ او آئی سی سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثامین نے کئی کشمیریوں کی موت اور زخمی ہوجانے کے واقعات پیش آئے ہیں جو بڑے دُکھ کی بات ہے۔ اُنھوں نے ہندوستانی سکیورٹی فورسیس کی جانب سے بدستور طاقت کے استعمال کی مذمت کی اور ہندوستان سے اپیل کی کہ کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی پامالی بند کی جائے اورشہریوں کیخلاف منظم کارروائی روکی جائے۔

TOPPOPULARRECENT