Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / کشمیر میں عام حالات بحال ،ٹرین خدمات شروع

کشمیر میں عام حالات بحال ،ٹرین خدمات شروع

سرینگر۔ 10 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چوٹی کاٹنے کے واقعات کی مخالفت میں علحدگی پسند رہنماؤں کے ہڑتال کے اعلان اور پابندیوں کے بعد آج کشمیر میں زندگی معمول پر آگئی ہے ۔ حریت کانفرنس کے دو گروپس ،جے کے ایل ایف کے ذریعہ ہڑتال کے اعلان کے بعد لگائی گئی پابندیوں کو اب ہٹالیا گیا ہے ۔احتیاط کے طور پر کل شہر خاص میں سات پولیس اسٹیشنوں کے دائرے میں آنے والے علاقوں ،پرانے شہر،سیول لائن اور ڈاؤن ٹائون کے علاقوں میں سی آر پی سی کی دفعہ 144نافذ کی گئی تھی۔وادی میں کاروباری سرگرمیاں آج معمول پر رہی ۔اہم سڑکوں پر ٹریفک کی آمدو رفت بحال ہوگئی ۔سرکاری دفاتر اور بینکوں میں بھی معمول کے مطابق کام کاج ہوا۔ وادی کشمیر میں ٹرین خدمات آج سے شروع کر دی گئی ہیں۔چوٹی کاٹنے کے بڑھتے واقعات کی مخالفت میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے عام ہڑتال کا اعلان کرنے نیز سکیورٹی وجوہات کی بنا پروادی کشمیر میں 06اکتوبر کو دوپہر ایک بجے سے ٹرین خدمات معطل کردی گئی تھیں۔ریلوے کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ وادی میں تمام روٹوں پر ٹرینیں شروع کردی گئی ہیں۔اس ماہ میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین سروس معطل کی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT