Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں عام زندگی کی بحالی کے اشارے

کشمیر میں عام زندگی کی بحالی کے اشارے

سرینگر 17 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر میں عام زندگی آج متاثر رہی لیکن یہاں عام حالات کی بحالی کے آثار شروع ہوگئے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک میں اضافہ ہوا اور اندرونی علاقوں میں علیحدگی پسندوں کے ہڑتال کے اعلان کے باوجود دوکانیں کھولی گئیں۔ لال چوک اور اطراف کے تجارتی علاقوں صنعت نگر ‘ جواہر نگر ‘ راج باغ اور بشمبھر نگر میں دوکانیں ‘ کاروباری ادارے اور پٹرول پمپس وغیرہ بند رہے ۔ لب سڑک کاروبارکرنے والوں کی اکثریت نے اپنی دوکانیں ٹی ار سی کراسنگ پر کھولدی تھیں اور لال چوک کی سمت قدرے سناٹا تھا ۔ تاہم خانگی گاڑیوں کی ایک خاطر خواہ تعداد سڑکوں پر دیکھنے میں آئی جس کے نتیجہ میں رام باغ ‘ گوگجی باغ اور جواہر نگر میں ٹریفک جام بھی محسوس ہوا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ اس بند اور ہڑتال کی وجہ سے تعلیم پر تاہم منفی اثر کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسکولس ‘ کالجس اور دوسرے تعلیمی ادارے وادی میں بند رہے ۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ مہینے شیڈول کے مطابق بورڈ امتحان معنقد کریگی جس پر طلبا اور والدین نے تنقید کی ہے اور الزام عائد کیا کہ حکومت بند کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا احساس نہیں کر رہی ہے ۔ کشمیر میں جو احتجاج اور بند 8 جولائی کے بعد شروع ہوا تھا اس کے کل 100 دن مکمل ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT