Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں عید کے موقع پر 634 افراد کو عام معافی

کشمیر میں عید کے موقع پر 634 افراد کو عام معافی

سرینگر  5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت جموں و کشمیر نے عیدالفطر کے موقع پر سنگباری کے الزامات کا سامنا کررہے 634 افراد کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے انکے  خلاف 104 مقدمات سے دستبرداری اختیار کرکے عام معافی دیدی۔ محکمہ داخلہ نے آج مقدمہ سے دستبرداری کا فیصلہ اس وقت کیا جب چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے 2008اور 2014کے مابین اس طرح کے عام نوعیت کے مقدمات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے سہ رکنی کمیٹی قائم کی۔ چیف منسٹر خود محکمہ داخلہ کی انچارج ہیں۔ اس کمیٹی نے پہلے مرحلہ میں 2008 اور 2009کے درمیان مقدمات کا جائزہ لیا اسکے بعد 104 مقدمات سے دستبرداری کی سفارش کی اور 634 افراد کے خلاف مقدمات سے دستبرداری اختیار کرلی گئی۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ان ملزمین کے والدین اور ساتھ ہی نوجوانوں کو جن کے خلاف مقدمات سے دستبرداری اختیار کی جارہی ہے یہ عہد کرنا ہوگا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT