Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں فوجی نے اپنی ہی بندوق سے خود کشی کرلی

کشمیر میں فوجی نے اپنی ہی بندوق سے خود کشی کرلی

سری نگر ، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لنگیٹ میں بدھ کے روز ایک فوجی اہلکار نے اپنے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 30راشٹریہ رائفلز سے وابستہ 24 سالہ بریندر سنہا نامی فوجی اہلکار نے بدھ کی علی الصبح لنگیٹ میں اپنے کیمپ میں دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فوجی اہلکار جس نے اپنے سر کو نشانہ بناکر گولی چلائی تھی، کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT