Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں متواتر مذاکرات کیلئے عہدیدار کا تقرر

کشمیر میں متواتر مذاکرات کیلئے عہدیدار کا تقرر

نئی دہلی ؍ سرینگر 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں قیام امن کے لئے تازہ اقدام میں مرکز نے آج وادی کے تمام حاملین مفادات کے ساتھ متواتر بات چیت کے عمل کا اعلان کیا اور اِس ضمن میں اپنے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے سابق انٹلی جنس بیورو ڈائرکٹر کا تقرر کیا ہے۔ حکومت جموں و کشمیر نے مرکز کے اِس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے اِسے آگے کی سمت قدم قرار دیا ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں عجلت میں طلب کردہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ دنیشور شرما جموں و کشمیر میں عوام اور تنظیموں کے تمام گوشوں کے ساتھ بات چیت منعقد کریں گے۔ وزیرداخلہ نے واضح کردیا کہ دنیشور شرما جن کا معتمد کابینہ کا رتبہ رہے گا، اُنھیں مکمل آزادی رہے گی کہ بات چیت کن کن گوشوں کے ساتھ منعقد کی جائے اور کن کے ساتھ نہیں۔ راجناتھ نے حریت کانفرنس کے ساتھ بات چیت کے سوال کو ٹال دیا۔

TOPPOPULARRECENT