Friday , July 20 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں مسلح تصادم، دو انتہا پسند ہلاک

کشمیر میں مسلح تصادم، دو انتہا پسند ہلاک

سری نگر ، 16مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ بالہامہ کھنموہ میں انتہاپسندوں او ر سیکورٹی فورسیز کے درمیان آج تصادم میں دو انتہاپسند مارے گئے ۔تصادم کے دوران سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق کل سہ پہر قریب چار بجے انتہا پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شروع ہونے والا تصادم دو انتہا پسندوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے ۔پولیس نے مارے گئے انتہا پسندوں کی شناخت راسق نبی بٹ ساکنہ ترال پلوامہ اور شبیر ڈار ساکنہ اونتی پورہ پلوامہ کے بطور کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT