Friday , November 16 2018
Home / Top Stories / کشمیر میں مسلح تصادم ،3 شہری اور ایک فوجی ہلاک

کشمیر میں مسلح تصادم ،3 شہری اور ایک فوجی ہلاک

سرینگر۔ 11اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کھڈونی میں منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی رات کو شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم کے نتیجے میں اب تک 3عام شہری اور ایک فوجی ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔ تین عام شہری کھڈونی میں احتجاجیوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔فوجی اہلکار مسلح تصادم کے مقام پر جنگجوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مسلح تصادم کے مقام پر احتجاجیوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شدید پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔کھڈونی میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف وادی کے متعدد حصوں میں احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھے ہیں ، سیکورٹی فورسز نے کچھ ایک جگہوں پر مشتعل مظاہرین کو منتشر کیلئے آنسو گیس اور مبینہ طور پر پیلٹ بندوقوں کا استعمال کیا۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں جبکہ ریلوے حکام نے وسطی کشمیر کے سری نگر اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان ریل خدمات کو معطل کردیا ہے ۔ ضلع کولگام کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT