Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں موسلادھار بارش اور برفباری

کشمیر میں موسلادھار بارش اور برفباری

سرینگر ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وادی کشمیر میں گذشتہ 4 یوم سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے جب کہ اسکائی ریساٹ کے لیے مشہور گلمرگ میں آج تازہ برفباری ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست میں 24 فروری تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ شمالی کشمیر میں واقع گلمرگ جو کہ اسکائی ریساٹ کے لیے مشہور ہے اور سیاحوں کا پرکشش مقام ہے ۔ ک

سرینگر ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وادی کشمیر میں گذشتہ 4 یوم سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے جب کہ اسکائی ریساٹ کے لیے مشہور گلمرگ میں آج تازہ برفباری ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست میں 24 فروری تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ شمالی کشمیر میں واقع گلمرگ جو کہ اسکائی ریساٹ کے لیے مشہور ہے اور سیاحوں کا پرکشش مقام ہے ۔ کل رات 12 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ ترجمان نے بتایا کہ بلند پہاڑ پر واقع ریساٹ میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سلسیس رہا جو کہ کل کے مقابل 2 ڈگری سلسیس کم رہا ۔ ایک طرف گلمرگ برفباری کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف وادی کے دوسرے مقامات پر آج دوسرے دن بھی موسلا دھار بارش ہوتے رہی ۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بارش 13.8 ملی میٹر اور درجہ حرارت 3.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ جنوب میں واقع پہلگام ہل ریسارٹ جو کہ سالانہ امرناتھ یاترا کا بیس کیمپ ہے سب سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری اور بارش 20.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT