Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / کشمیر میں مہلک طاقت کے استعمال کی تحقیقات

کشمیر میں مہلک طاقت کے استعمال کی تحقیقات

نیویارک۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو چاہئے کہ پولیس کی جانب سے پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران مہلک طاقتوں کے استعمال کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے۔ حسب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی کشمیر میں ایک انکائونٹر کے دوران ہلاکت کے بعد پرتشدد احتجاج شروع ہوا ہے جس کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شکایات ہیں۔ جبکہ حکومت کو چاہئے کہ ان حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ ایک نامور انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک بڑی شکایت یہ ہے کہ کشمیر میں جو لوگ احتجاج کررہے ہیں وہ عہدیداروں سے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ نہیں کرسکتے۔ انسانی حقوق نگرانکار تنظیم برائے جنوبی ایشیاء کی ڈائرکٹر میناکشی گنگولی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ان تمام افراد پر مقدمہ قائم کرنا جو ان حقوق کے استحصال کے ذمہ دار ہیں، اس سلسلہ میں ایک اہم اقدام ہوگا۔ انسانی حقوق نگرانکار تنظیم نے کہا کہ ہندوستانی عہدیداروں کو اس بات کی مثال قائم کرنا چاہئے کہ پولیس غیر جانبدارانہ تحقیقات کرتی ہے۔ جموں و کشمیر میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران طاقت کے مہلک استعمال کی غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات اس کی ایک مثال بنسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT