Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / کشمیر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد چند مقامات پر چھڑپیں

کشمیر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد چند مقامات پر چھڑپیں

سرینگر، 17فروری (سیاست ڈاٹ کام) سیکورٹی فورسز نے آج گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر ، شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ایپل ٹاون سوپور اور جنوبی کشمیر کے قصبہ پلوامہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد آزادی حامی احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے جلوس کی صورت میں نوہٹہ چوک کی طرف بڑھنے لگی۔ تاہم وہاں پہلے سے تعینات فوج کی بھاری جمعیت نے احتجاجیوں کا راستہ روکا جس کے نتیجے میں کچھ نوجوان مشتعل ہوئے اور فوج پر پتھراؤ کرنے لگے ۔ فوج نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور اشک آور گیس کے گولوں کا شدید استعمال کیا۔ طرفین کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔شمالی کشمیر کے ایپل ٹاون سوپور اور جنوبی کشمیر کے قصبہ پلوامہ میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس دوران سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے اشک آور گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔قصبہ پلوامہ میں جھڑپیں بھڑک اٹھنے کے ساتھ ہی دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہوئے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوکر رہ گئی۔ ان جھڑپوں میں کئی افراد بشمول سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT