Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / کشمیر میں نوجوانوں کا برین واش : بی جے پی

کشمیر میں نوجوانوں کا برین واش : بی جے پی

جموں۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں کچھ ملک دشمن عناصر نوجوانوں کا ‘برین واش کررہے ہیں’۔ پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تشدد کا راستہ اختیار کرنے والوں کا انجام ٹھیک نہیں ہوگا۔بی جے پی کے شعلہ بیان لیڈر ورکن اسمبلی رویندر رینا نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ریاستی اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے حاشئے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر ہندوستان ہے اور یہاں دیش کے خلاف باتیں کرنے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے کردیا جائے گا۔ جب ایک نامہ نگار نے بی جے پی لیڈر سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کشمیری اسکالر کی جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت کے حوالے سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا ‘کشمیر کے اندر کچھ عناصر ہیں جو لگاتار کوششیں کررہے ہیں کہ کشمیری نوجوانوں کو ریڈیکلائز کیا جائے ۔ فوجی سربراہ اور ہماری ریاست کے پولیس سربراہ نے بھی کہا ہے کہ کشمیر کے اندر کچھ لوگ سرگرم ہیں جو علیحدگی پسندی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT