Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں پاکستان کی حکمت عملی تبدیل ، وزارت داخلہ کا بیان

کشمیر میں پاکستان کی حکمت عملی تبدیل ، وزارت داخلہ کا بیان

نئی دہلی ۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی محکمہ سراغ رسانی آئی ایس آئی اور ملک کی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف جموں و کشمیر میں کارروائی کے دوران صرف فوجیوں کو نشانہ بنایا جائے اور شہریوں پر حملے نہ کئے جائیں کیونکہ ایسی صورت میں ہلاکتوں کے خلاف عوامی برہمی پیدا ہوسکتی ہے ۔ وزارت داخلہ کے عہدیدارو ںنے کہا کہ تین ملازمین پولیس کی وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاکت اس بات کی واضح علامت ہے کہ پاکستان زیر سرپرستی گروپس نے اپنے منصوبوں میں تبدیلی کردی ہے۔ محکمہ سراغ رسانی سے موصولہ معلومات کے بموجب سرکاری عہدیدار کے بموجب آئی ایس آئی او رپاکستانی فوج نے دہشت گرد گروپس جیش محمد ‘ لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کو یہ ہدایت دی ہے کہ عالمی طاقتیں دہشت گردوں کے بے قصور شہریوں پر تشدد کے خلاف متحد ہوچکی ہیں اس لئے عوام کو حملوں کا نشانہ بنانے پر برہمی پھیل سکتی ہے چنانچہ وہ عوام کو نشانہ نہ بنائیں ۔ عسکریت پسندوں سے متعلق تشدد کے جموں و کشمیر میں اضافہ پر عہدیدار نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دو طاقتور اداروں نے عسکریت پسندوں کو ہدایت دے دی ہے کہ صیانتی فوج پر حملوں میں شدت پیدا کردی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT