Wednesday , November 14 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں پاکستان کی فائرنگ جاری ، جوان ہلاک

کشمیر میں پاکستان کی فائرنگ جاری ، جوان ہلاک

تاحال 11 ہلاک، تازہ واقعہ نہیں ہوا :فوج
جموں ۔ /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں سرحد پر جاری فائرنگ میں آج ایک اور فوجی جوان زخمی ہوا جبکہ پاکستان کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔ کل رات فائرنگ میں زخمی جوان آج فوت ہوا ۔ اس طرح جمعرات سے یہاں فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے ۔ وہ کل پاکستان کی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا لیکن کل رات فوجی دراندازی میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ اس کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے ۔ بین الاقوامی سرحد اور خطہ قبضہ پر پاکستان کی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ جموں و کشمیر ، کتھوا ، سامبا ، پونچھ اور راجوری میں جمعرات سے فائرنگ ہورہی ہے ۔ ان اموات میں 6 شہری ، 3 فوجی ملازم اور دو بی ایس ایف جوان شامل ہیں ۔ بی ایس ایف کا ایک جوان اور ایک جوان لڑکی جمعرات کے دن ہلاک ہوئے تھے ۔ اسی دوران انٹرنیشنل سرحد پر کل رات سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی ہے ۔ خطہ قبضہ پر بھی سکون دیکھا گیا ۔ فوج کے عہدیداراوں نے کہا کہ گزشتہ 3 دنوں سے پاکستان نے فائرنگ کی ہے لیکن انٹرنیشنل سرحد پر پاکستان کی جانب سے فائرنگ کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ چند راؤنڈ شلباری کے بعد انٹرنیشنل بارڈر پر سکون دیکھا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT