Thursday , December 13 2018

کشمیر میں پولیس آفیسر ہلاک

سرینگر 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شہری زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ظہور احمد داڑ کا حلقہ کلگام سے نو منتخب رکن اسمبلی کے پرسنل سکیوریٹی آفیسر کی حیثیت سے تقرر کیا گیا تھا۔ ایڈ وانی علاقہ میں اس کے مکان کے قریب عسکریت پسندوں کے حملہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ اسے تشویشناک حالت میں مقامی ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی دم توڑ دیا ۔ اس حملہ میں ایک شہری ظہور احمد الہی بھی زخمی ہوگیا لیکن اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ظہور احمد داڑ اپنے دوست الہی کی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ عسکریت پسندوں نے اچانک فائرنگ کردی حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے پورے علاقہ کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔

لڑکی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش پر باپ گرفتار
اگرتلہ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) تریپورہ میں ضلع سپاہی جالاکے پوتیا میں ایک شخص کو اپنی 9 سالہ لڑکی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کیالزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ عبدالحسن نامی شخص جب اپنے مکان کے عقبی حصہ میں ایک گڑھے میں اپنی دختر رخسانہ کو زبردستی دفن کرنے کی کوشش میں تھا اس کے پڑوسیوں نے دیکھ کر چیخ و پکار کی جس کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے اس لڑکی کو بچالیا ۔ یہ واقعہ کل اس وقت پیش آیا جب لڑکی کی والدہ مکان میں موجود نہیں تھی بعدازاں لڑکی کو ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ پولیس نے عبدالحسن کو گرفتار کرلیا ہے ۔باور کیا جاتا ہیکہ عبدالحسن اپنی غربت سے دلبرداشتہ تھا اور اپنی بیٹی کی پرورش کے بارے میں فکر مند تھا جس کے باعث اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT