Monday , September 24 2018
Home / Top Stories / کشمیر میں پولیس اسٹیشن پر فدائین حملہ ‘ 3 ملازمین ہلاک

کشمیر میں پولیس اسٹیشن پر فدائین حملہ ‘ 3 ملازمین ہلاک

جموں ۔/20مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوا میں آج صبح سویرے عسکریت پسندوں کے فدائین دستہ نے فوج کے بھیس میں آکر ایک پولیس اسٹیشن پر ہلہ بول دیا جس میں 3سیکوریٹی اہلکار ہلاک اور دیگر گیارہ بشمول ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس زخمی ہوگئے۔ پولیس اسٹیشن پر حملہ کے بعد فدائیاں دستہ کے 2عسکریت پسند سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر

جموں ۔/20مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوا میں آج صبح سویرے عسکریت پسندوں کے فدائین دستہ نے فوج کے بھیس میں آکر ایک پولیس اسٹیشن پر ہلہ بول دیا جس میں 3سیکوریٹی اہلکار ہلاک اور دیگر گیارہ بشمول ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس زخمی ہوگئے۔ پولیس اسٹیشن پر حملہ کے بعد فدائیاں دستہ کے 2عسکریت پسند سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں مارے گئے۔ یہ انکاؤنٹر آج دوپہر اختتام پذیر ہوا۔ جمو ں و کشمیر میں یکم مارچ کو پی ڈی پی۔ بی جے پی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ سب سے بڑا دہشت گرد انہ حملہ تھا۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ فدائیاں دستہ کے 2عسکریت پسندوں کا گروپ آج صبح سویرے راج باغ پولیس اسٹیشن پر اچانک حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ انکاؤنٹر میں 2عسکریت پسندوں کے علاوہ سی آر پی ایف کے 2جوان، ایک پولیس ملازم ہلاک ہوگئے جبکہ 11افراد بشمول ایک ڈپٹی ایس پی زخمی ہوگئے انہیں ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسند کی تحویل سے بعض اہم دستاویزات اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے

جبکہ زخمی ایک سی آر پی ایف کانسٹبل بھرت پربھو نے بتایا کہ یہ عسکریت پسند فوجی یونیفارم میں تھے اور گاڑی کی تلاش کے بہانے جموں سے پٹھان کوٹ جانے والی ایک جیپ گاڑی کو روک لیا اور مسافرین سے یہ گاڑی چھین کر راج باغ پولیس اسٹیشن پہنچے اور سب سے پہلے فائرنگ کرکے سنتری ( نگرانکار ) کو ہلاک کردیا۔ بعد ازاں ایک پولیس اسٹیشن پر ایک گرینیڈ داغا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردیا۔ سیکوریٹی فورسس نے بھی جوابی فائرنگ کرکے حملہ آوروں کو مار گرایا۔ یہ پولیس اسٹیشن میدان جنگ کی طرح نظر آرہا تھا جہاں کی دیواروں پر گولیوں سے سوراخ بن گئے تھے۔ اس حملہ سے قرب و جوار کے عوام میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی جبکہ پولیس نے اضافی دستوں کو طلب کرلیا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر جموں۔ پٹھان کوٹ شاہراہ بند کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT