Tuesday , September 18 2018
Home / ہندوستان / کشمیر میں کم مہلک گولیاں استعمال کریں گے : حکومت

کشمیر میں کم مہلک گولیاں استعمال کریں گے : حکومت

نئی دہلی ۔ 20 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ جموں و کشمیر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کم مہلک پلاسٹک بلٹس استعمال کئے جائیں گے ۔ وزیرمملکت برائے داخلہ ہنس راج گنگا رام اہیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت آئندہ چند یوم میں ریاستی دارالحکومت کو جموںسے سرینگر کو سالانہ منتقلی کے بعد پتھراؤ کرنے والوں سے سکیورٹی فورسیس کو بچانے کیلئے بنکروں کے توسیع استعمال کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی ہے ۔ انھوں نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے ایسے پلاسٹک کی گولیاں متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کم مضرت رساں ہو ۔ یہ گولیاں جموں و کشمیر میں امن و ضبط کی صورتحال سے نمٹنے میں استعمال کی جائیں گی۔ انھوں نے کہاکہ حکومت نے سابق ڈائرکٹر انٹلیجنس بیورو دنیشور شرما کو اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے تاکہ وہ منتخب نمائندوں ، تنظیموں اور مختلف لوگوں کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھا سکیں۔ انھوں نے ادعاء کیا کہ جموں و کشمیر کے عوام کا تاحال بہت مثبت ردعمل رہاہے ۔

TOPPOPULARRECENT