کشمیر میں کچھ حصوں میں تازہ برفباری ‘ درجہ حرارت میں کمی

سرینگر 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ یہاں کئی مقامات پر برفباری ہوئی ہے اور وادی میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ایام میں بھی بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ گلمرگ اور پہلگام کے علاوہ قاضی گنڈ اور کپوارہ میں کئی جگہوں پر

سرینگر 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ یہاں کئی مقامات پر برفباری ہوئی ہے اور وادی میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ایام میں بھی بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ گلمرگ اور پہلگام کے علاوہ قاضی گنڈ اور کپوارہ میں کئی جگہوں پر آج تازہ برفباری ہوئی جبکہ آج پانچویں دن بھی وقفہ وقفہ سے بارش ہوئی ہے ۔ گلمرگ میں رات میں ایک فیٹ تک کی برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ پہلگام میں 7 سنٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ ترجمان کے بموجب گلمرگ میں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے اور وہ منفی 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

لالوپرساد اور رمن سنگھ کے این ایس جی گارڈس کی باز طلبی
نئی دہلی /20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اہم شخصیات کے صیانتی انتظامات میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے این ایس جی کے ’’بلیک کیٹ‘‘ کمانڈوز کو امکان ہے کہ چیف منسٹر چھتیس گڑھ رمن سنگھ اور آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کے پاس سے واپس طلب کرلیا جائے گا، تاہم ان دونوں کو زیڈ پلس سیکورٹی بدستور برقرار رہے گی۔ مرکزی معتمد داخلہ گویل کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں اس کا فیصلہ کیا گیا، جس میں اہم شخصیات کو درپیش خطرہ کے بارے میں غور و خوض کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT