Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / کشمیر میں کینسر کے مریضوں کیلئے سیاست اور فیض عام ٹرسٹ کی جانب سے ویان کا عطیہ

کشمیر میں کینسر کے مریضوں کیلئے سیاست اور فیض عام ٹرسٹ کی جانب سے ویان کا عطیہ

مکانات کی تعمیر ، ادویات و دودھ کی فراہمی پر 2737406 روپئے کے مصارف ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خواتین کے لیے کرافٹ سنٹر

مکانات کی تعمیر ، ادویات و دودھ کی فراہمی پر 2737406 روپئے کے مصارف ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خواتین کے لیے کرافٹ سنٹر
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( نمائندہ خصوصی ) : ہندوستان کے کسی بھی گوشے میں آفات سماوی آئے یا پھر فرقہ وارانہ فسادات میں مسلمانوں کی جان و مال کو نقصان پہنچے ان کی مدد کے لیے حیدرآبادی مسلمان اور روزنامہ سیاست دوڑ پڑتے ہیں اور بناء کسی تاخیر کے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کرتے ہیں ۔ کچھ ماہ قبل سیلاب نے کشمیر میں زبردست تباہی مچائی راتوں رات امیر فقیر ہوگئے ۔ خشک میوے کا کاروبار ، قالین کی صنعت شدید متاثر ہوئی ایسے میں روزنامہ سیاست نے سیاست ریلیف فنڈ ، کے ذریعہ پریشان حال کشمیریوں کی بھر پور مدد کی ۔ وہاں ان افراد کے گھروں کی دوبارہ تعمیر کروائی گئی جو سیلاب کی زد میں آکر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے تھے ۔ خواتین و لڑکیوں کے لیے کرافٹ سنٹر قائم کیا گیا اور کینسر کے مریضوں کی مدد کے لیے ایک ایمبولنس کا عطیہ دیا گیا ۔ اس نیک کام میں سیاست کو فیض عام ٹرسٹ کا بھر پور تعاون حاصل رہا ۔ سیلاب کے فوری بعد سیاست ریلیف فنڈ کے ذریعہ بچوں کے لیے دودھ کے ڈبے اور ادویات روانہ کی گئیں ۔ اسی طرح ان دونوں اشیاء کی فراہمی کے لیے 204406 روپئے خرچ کئے گئے ۔ جب کہ مکمل اور جزوی طور پر تباہ شدہ 5 مکانات کی تعمیر 1735000 روپئے کے مصارف سے عمل میں لائی گئی ۔ سیاست ملت فنڈ اور فیض عام ٹرسٹ نے کینسر کے مریضوں کی ہاسپٹل منتقلی کے لیے جی کے ویلفیر ٹرسٹ کو 360000 روپئے مالیتی ایک ویان فراہم کی ہے جس سے مریضوں کی ہاسپٹلوں میں منتقلی میں زبردست مدد مل رہی ہے ۔ فیض عام ٹرسٹ کے سکریٹری جناب افتخار حسین کے مطابق ان کے ٹرسٹ نے مظفر نگر فسادات کے بعد بھی متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کے قیام ، بچوں میں تعلیمی مواد کی تقسیم ، خواتین کو خود روزگار کورس سکھانے اور کمپیوٹر و دیگر فنی کورسیس کی فراہمی میں سیاست کے ساتھ شانہ بشانہ حصہ لیا ہے ۔ صرف کشمیر میں ہی مکانات کی تعمیر ، خواتین کے کرافٹ سنٹر کے قیام ، ادویات ، دودھ کے ڈبوں کے علاوہ کینسر کے مریضوں کے لیے ویان کی فراہمی پر تاحال 27,37,406 روپئے کے مصارف آئے ہیں ۔ سیاست اور فیض عام ٹرسٹ کے ان انسانیت نواز اقدامات پر وادی کے مسلمان کافی متاثر ہیں وہ سیاست کو سارے ہندوستان کا مثالی ادارہ قرار دیتے ہیں جو ہر وقت مصیبت زدگان کی مدد کے لیے تیار رہتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT