Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / کشمیر میں گرینیڈ حملہ ، سی آر پی ایف جوان زخمی

کشمیر میں گرینیڈ حملہ ، سی آر پی ایف جوان زخمی

سرینگر ۔ /9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ کے قریب سکیورٹی فورسس کے کیمپ پر عسکریت پسندوں کے دستی بم حملوں میں سی آر پی ایف کا ایک جوان زخمی ہوگیا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ انتہاپسندوں نے ترال ٹاؤن کے اریبل میں کل رات 10.30 بجے سی آر پی ایف اور پولیس کے مشترکہ کیمپ پر گرینیڈ حملہ کیا ۔ گرینیڈ کے دھماکہ میں سی آرپی ایف کا ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا ۔ جس کو دواخانہ منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروںنے کہا کہ اس کی حالت مستحکم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT