Wednesday , December 13 2017
Home / پاکستان / کشمیر میں ہلاکتوں کی پاکستانی فوجی سربراہ نے مذمت کی

کشمیر میں ہلاکتوں کی پاکستانی فوجی سربراہ نے مذمت کی

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے طاقتور فوجی سربراہ راحیل شریف نے کشمیر میں نوجوانوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی۔ انہوں نے اس معاملہ میں وزیراعظم نواز شریف حکومت کے موقف کی تائید کی ہے۔ انہوں نے بے قصور کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت پر ہندوستان کی مذمت کرتے ہوئے اس موقف کا اعادہ کیا کہ دنیا کو کشمیری عوام کے احساسات تسلیم کرنا چاہئے۔ ان کی آزادی کیلئے جدوجہد کا اندازہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں مدد کرنی چاہئے تاکہ علاقہ میں مستقل امن قائم ہوسکے۔ جنرل راحیل شریف کا یہ بیان راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹر پر ماہانہ کور کمانڈر کانفرنس کے بعد جاری کیا گیا۔ اس دوران پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظفرآباد حزب المجاہدین سربراہ سید صلاح الدین نے جو متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ بھی ہیں، ہندوستان پر کشمیر میں نسل کشی کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستانی فوج کشمیری عوام کی نسل کشی جاری رکھے تو ہم بھی کشمیر میں سیول نافرمانی تحریک شروع کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT