Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / کشمیر میں ہڑتال ، آنسو گیس حملہ سے معمر شخص کی موت

کشمیر میں ہڑتال ، آنسو گیس حملہ سے معمر شخص کی موت

زخمی شخص ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکا ، مسلسل 132 ویں دن معمولات زندگی مفلوج
سری نگر ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گرمائی دارالحکومت سری نگر کے رہنے والے ایک75 سالہ معمر شخص کے جمعرات کی صبح شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسنے سے وادی میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والی احتجاجی لہر میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد بڑھ کر 96ہوگئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سکریٹریٹ ملازمین یونین کے سابق صدر غلام محمد خان 2 نومبر کو اپنے گھر واقع الاہی باغ صورہ کے باہر آنسو گیس کا شیل لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ خان کو فوری طور پر شیر کشمیر انسٹی چیوٹ لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اُن کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے انہیں وینٹلیٹر پر رکھا تھا۔ زخمی خان دو ہفتوں تک اسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج صبح دم توڑ گیا۔ وادی میں گذشتہ 132 دنوں کے دوران زخمی ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار ہے ۔سینکڑوں کی تعداد میں شہری آنکھوں میں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ دریں اثنا وادی میں جمعرات کو مسلسل 132 ویں دن بھی ہڑتال رہی جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں ، تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت معطل رہی۔ اس دوران علیحدگی پسند قیادت نے وای میں جاری ہڑتال میں 24 نومبر تک توسیع کا اعلان کیا ہے ۔ علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے گذشتہ ساڑھے چار ماہ میں پہلی مرتبہ اپنے احتجاجی کلینڈر میں نرمی لاتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کو ہڑتال میں دن بھر کی ڈھیل کا اعلان کیا ہے ۔
اعظم خان کو سپریم کورٹ کی ہدایت
نئی دہلی ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج یوپی کے وزیر سے غیرمشکوک معذرت خواہی طلب کی ہے کیونکہ انہوں نے بے حسی سے بلند شہر اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ پر تبصرہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT