Friday , April 20 2018
Home / Top Stories / کشمیر میں ہڑتال برقرار،جامع مسجد میں نماز جمعہ نہ ہوسکی

کشمیر میں ہڑتال برقرار،جامع مسجد میں نماز جمعہ نہ ہوسکی

سرینگر ، 13اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سرینگر کے مختلف تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں پابندیوں کے ذریعے پائین شہر کے نوہٹہ میں واقع تاریخی و مرکزی جامع مسجد میں مسلسل دوسرے جمعہ کو بھی نماز کی ادائیگی ناممکن بنادی گئی۔شہر کے مختلف حصوں میں پابندیوں کا نفاذ جمعرات کی صبح علیحدگی پسند قیادت کی طرف سے جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام میں ہوئی شہری ہلاکتوں کے خلاف دی گئی ’کشمیر بند‘کی کال کے پیش نظر عمل میں لایا گیا تھا۔ تاہم پابندیاں جمعہ کو مسلسل دوسرے دن بھی جاری رکھی گئیں۔صدرنشین حریت کانفرنس (ع) میرواعظ مولوی عمر فاروق جو ہر جمعہ کو جامع مسجد میں اپنا معمول کا خطبہ دیتے ہیں، اُنھوںنے اپنے ایک ٹویٹ میں پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شہر خاص میں مسلسل دوسرے جمعہ کو بھی کرفیو اور پابندیاں نافذ کی گئیں اور اس طرح جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی ناممکن بنائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT