Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / کشمیر میں 5 عسکریت پسندوں کو گولی مار دی گئی

کشمیر میں 5 عسکریت پسندوں کو گولی مار دی گئی

ایک آئی اے ایف کمانڈو بھی ہلاک ،دفاعی ترجمان کا بیان
سرینگر ۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں آج ایک انکاؤنٹر میں پانچ عسکریت پسندوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ دفاع کے ترجمان نے کہاکہ اس انکاؤنٹر میں ہندوستانی فضائیہ ( آئی اے ایف ) کا ایک گروڈ کمانڈو بھی ہلاک ہوا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایاکہ سکیورٹی فورسیس نے ضلع کے حاجین علاقہ میں موضع چندرگیر میں ناکہ بندی کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا، کیونکہ اُنھیں وہاں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق انٹلیجنس کی اطلاع موصول ہوئی تھی ۔ اس آپریشن کے نتیجہ میں انکاؤنٹر پیش آیا جب وہاں روپوش عسکریت پسندوں نے سرچ پارٹی پر فائرنگ کردی جس کا سکیورٹی فورسیس نے جواب دیا۔ سرینگر میں ڈیفنس کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے کہاکہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک حاجین میں انکاؤنٹر جاری تھا اور پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت کی توثیق ہوچکی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ ایک آئی اے ایف گروڈ کمانڈو بھی ہلاک ہوا اور اس انکاؤنٹر میں ایک سپاہی کو زخم بھی آئے ۔ گروڈ کمانڈو فورس آئی اے ایف کی اسپیشل فورسیس یونٹ ہے ۔ کرنل کالیا نے کہاکہ یہ آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

TOPPOPULARRECENT