Thursday , December 13 2018

کشمیر میں 6 ڈسمبر کو وزیراعظم کے انتخابی جلسے

سرینگر ۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اننت ناگ اور سرینگر میں 6 ڈسمبر کو دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ اس کا ’’مشن 44 ‘‘ کامیاب رہے گا اور وہ جموں و کشمیر میں آئندہ حکومت تشکیل دے گی۔ ریاستی بی جے پی کے نائب صدر رمیش ارورہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم وادیٔ کشمیر

سرینگر ۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اننت ناگ اور سرینگر میں 6 ڈسمبر کو دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ اس کا ’’مشن 44 ‘‘ کامیاب رہے گا اور وہ جموں و کشمیر میں آئندہ حکومت تشکیل دے گی۔ ریاستی بی جے پی کے نائب صدر رمیش ارورہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم وادیٔ کشمیر میں 6 ڈسمبر کو دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ان کی اجازت دینے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو درخواست پیش کی جاچکی ہے۔ وہ جموں میں بھی دو انتخابی جلسوں سے ادھم پور اور جموں میں مخاطب کریں گے ۔ تاہم ان کی تاریخوں کو ہنوز قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ ارورہ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے وادی کشمیر میں معاشرہ کے تمام طبقات خاص طور پر نوجوانوں میں اپنے قدم جمالئے ہیں اور نوجوان کثیر تعداد میں بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے صدر کانگریس سونیا گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے ریاست کے متاثرین سیلاب کی مدد کی ہے لیکن کانگریس۔ این سی پی مخلوط ریاستی حکومت اس سلسلہ میں بری طرح ناکام رہی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT