Tuesday , September 18 2018
Home / Top Stories / کشمیر پاکستان کی ’’شہہ رگ‘‘: نواز شریف

کشمیر پاکستان کی ’’شہہ رگ‘‘: نواز شریف

اسلام آباد 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان نے آج اپنا سالانہ’’کشمیر یوم یگانگت ‘‘ منایا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کشمیر کو پاکستان کی ’’شہ رگ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی واقع مظفر آباد کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر سے بچپن سے اپنے جذباتی لگاؤ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری عو

اسلام آباد 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان نے آج اپنا سالانہ’’کشمیر یوم یگانگت ‘‘ منایا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کشمیر کو پاکستان کی ’’شہ رگ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی واقع مظفر آباد کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر سے بچپن سے اپنے جذباتی لگاؤ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری عوام کے حق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ کشمیر پاکستان کی ’’شہہ رگ‘‘ ہے ۔ پاکستان تقسیم ہند کے بعد سے ہی کشمیر پر اپنا دعوی برقرار رکھے ہوئے ہیںاور ہندوستان کے خلاف ریاست جموں و کشمیر میں نیابتی جنگ میں مصروف ہے ۔پاکستانی قائدین متضاد بیانات جاری کرتے رہتے ہیں ۔اس دوران ممنوعہ جماعت الدعوۃ نے ’’کشمیر یوم یگانگت ‘‘ کے موقع پر پاکستان بھر میں ریالیاں منظم کیں۔ احتجاجی پروگرام میں ہندوستان کے خلاف نعرے لگائے گئے اور کشمیری عوام کو حق خوداختیاری دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جماعت الدعوۃ سربراہ اور 2008ء ممبئی دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائند حافظ محمد سعید نے لاہور میں ریالی سے خطاب کیا۔ اس دوران وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ جموں و کشمیر کبھی پاکستان کا تھا اور نہ کبھی رہے گا۔ انہوں نے پاکستان میں نام نہاد ’’کشمیر یوم یگانگت‘‘پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے اب وقت آچکا ہے کہ وہ ان مسائل پر توجہ دے جو خود اسے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کشمیر کے معاملے میں پاکستان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوں گی کیونکہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT