Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرارداد کا اطلاق کرنے عباسی کی اپیل

کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرارداد کا اطلاق کرنے عباسی کی اپیل

نیویارک ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے آج مطالبہ کیا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کا اطلاق کیا جائے اور کہا کہ ان کا ملک (پاکستان) جموں و کشمیر میں حق خوداختیاری کی تائید کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ عباسی نے کشمیر کو پڑوسی ملک ہندوستان کے ساتھ اہم ترین تنازعہ سے تعبیر کیا اور توقع ظاہر کی کہ قرارداد کے اطلاق کے بعد اس تنازعہ کو پرامن طور پر سلجھایا جاسکتا ہے۔اسلام آباد سے موصولہ اطلاع کے بموجب پاکستان کے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا امریکہ کے ساتھ ان کے تعلقات کو افغانستان واضح نہیں کر سکتا۔ پاکستانی اخبار دی ٹربیون ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مسٹر عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے الگ ایکانٹرنیشنل ٹیلی ویژن کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات کو افغانستان کی جانب سے وضاحتکرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ 70 سالہ قدیم تعلقات ہیں۔ ہم ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاون رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان نظریاتی اختلافات ضرورہیں لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے سب کو خطرات لاحق ہیں۔
غور طلب ہے کہ مسٹر عباسی نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن سے الگ امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس سے ملاقات کے دوران صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی میں ہندوستان کے لئے بڑے کردار کی وکالت کرنے پر تشویش ظاہر کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT