Monday , December 18 2017
Home / پاکستان / کشمیر پر نواز شریف کا موقف کمزور

کشمیر پر نواز شریف کا موقف کمزور

لاہور ۔ 13ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر طاقتور موقف اختیار نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملہ پر بات چیت کرنے کی اُن میں جرات نہیں ہے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی برسراقتدار آجائے تو اس مسئلہ پر مضبوط موقف اختیار کرے گی اور کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ قبلازیں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ کشمیر کی ایک ایک انچ زمین ہندوستان سے حاصل کرلیں گے ۔انہوں نے نواز مسلم لیگ حکومت پر ہندستانی جارحیت کی طرف سے آنکھیں بند کرلینا کا الزام بھی عائد کیا ہے جبکہ خطہ قبضہ پر پاکستانی ہلاک کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT