Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / کشمیر پر پاکستان کی سعی ، اقوام متحدہ غیرمتاثر

کشمیر پر پاکستان کی سعی ، اقوام متحدہ غیرمتاثر

اقوام متحدہ ۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی مداخلت طلب کرتے ہوئے پاکستان کی تازہ کوششیں اس عالمی ادارے کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں، جس نے اپنا موقف دوہرایا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو اس تنازعہ کے طویل مدتی حل کی خاطر مذاکرات کے ذریعہ تمام ا ختلافات کی یکسوئی کرلینا چاہئے ۔ پاکستانی وزیراعظم ن

اقوام متحدہ ۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی مداخلت طلب کرتے ہوئے پاکستان کی تازہ کوششیں اس عالمی ادارے کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں، جس نے اپنا موقف دوہرایا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو اس تنازعہ کے طویل مدتی حل کی خاطر مذاکرات کے ذریعہ تمام ا ختلافات کی یکسوئی کرلینا چاہئے ۔ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی و اُمور خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بان کی مون کو ہندوستان کے ساتھ حالیہ سرحدی کشیدگی کے بارے میں مکتوب تحریر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی مداخلت چاہی تھی اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی رنگ دینے کی اپنی کوششوں میں شدت پیدا کی ۔ بان کو موسومہ مکتوب میں عزیز نے کہاکہ پاکستان کا ماننا ہے کہ اقوام متحدہ کا مسئلہ کشمیر کی پرامن یکسوئی کے مقصد کی تکمیل میں نہایت اہم رول ہے ، جس میں اُن کا اثر و رسوخ بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT