Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / کشمیر پر پاکستان کے موقف کی ستائش ، گیلانی کا نواز شریف کو مکتوب

کشمیر پر پاکستان کے موقف کی ستائش ، گیلانی کا نواز شریف کو مکتوب

سرینگر ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر موقف کے حامل حریت کانفرنس صدرنشین سید علی شاہ گیلانی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ مذاکرات میں کشمیر مسئلہ کو شامل کرنے پاکستانی حکومت کے موقف پر اظہارتشکر کیا۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے بتایا کہ گیلانی نے نواز شریف کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر اختیار کردہ موقف کیلئے اظہارتشکر کیا ہے۔
اندرانی نے شینا قتل میں رول کا اعتراف کرلیا
ممبئی ۔ /3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شینا بورا پراسرار قتل مقدمہ میں کلیدگی ملزم اندرانی مکرجی نے آج اپنے رول کا اعتراف کرلیا ۔ جبکہ اس کے شوہر سابق اسٹار انڈیا سی ای او پیٹر مکرجی سے پولیس نے ایک بار پھر پوچھ تاچھ کی ۔ سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ اندرانی نے جرم میں اپنے رول کا اعتراف کرلیا ہے تاہم انہوں نے تفصیل نہیں بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT