Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / کشمیر کا فیصلہ 1947 میں ہوچکا، اس کو بدلا نہیں جاسکتا: فاروق عبداللہ

کشمیر کا فیصلہ 1947 میں ہوچکا، اس کو بدلا نہیں جاسکتا: فاروق عبداللہ

جموں، 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کا فیصلہ 1947 میں ہوچکا ہے اور اس کو بدلا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سمجھنا چاہیے کہ اسے جموں وکشمیر میں جنگجویانہ کاروائیاں انجام دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں پارٹی کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ‘ہمیں اس پر افسوس ہے کہ ریاست میں جنگجویانہ کاروائیاں جاری ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا پڑوسی سمجھ لیں کہ اسے جنگجویت سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا بلکہ اس سے اور زیادہ نقصان ہوگا۔ یہاں بھی لوگ مریں گے اور وہاں بھی لوگ مریں گے ۔ انہیں جنگجویت سے باہر نکلنا پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT