Wednesday , June 20 2018
Home / پاکستان / کشمیر کی آبادیاتی ہیئت بدل دینے کا الزام

کشمیر کی آبادیاتی ہیئت بدل دینے کا الزام

اسلام آباد ۔ 4 فبروری (سیاست ڈا ٹ کام) ’یوم یگانگت برائے کشمیر‘ کے موقع پر ماحول کو گرم کرتے ہوئے پاکستان کی پارلیمنٹ نے آج ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں رول ادا کرنے کی اپیل کی جبکہ حکومت نے ہندوستان پر اس وادی میں غیر کشمیریوں کو بساتے ہوئے کشمیر کے آبادیاتی امتزاج کو تبدیل ک

اسلام آباد ۔ 4 فبروری (سیاست ڈا ٹ کام) ’یوم یگانگت برائے کشمیر‘ کے موقع پر ماحول کو گرم کرتے ہوئے پاکستان کی پارلیمنٹ نے آج ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں رول ادا کرنے کی اپیل کی جبکہ حکومت نے ہندوستان پر اس وادی میں غیر کشمیریوں کو بساتے ہوئے کشمیر کے آبادیاتی امتزاج کو تبدیل کردینے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔ یہ قرارداد جو متفقہ طور پر منظور ہوئی ، اس میں پاکستان کی کشمیری عوام کیلئے بدستور سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی تائید و حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ لیت و لعل میں پڑے اس تنازعہ کو ’’منصفانہ اور شفاف استصواب رائے عامہ‘‘ کے ذریعہ حل کرنا چاہئے۔ پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیرمین مولانا فضل الرحمن نے یہ قرارداد پیش کی جبکہ پاکستان نے کل کشمیر کیلئے یوم یگانگت منایا جارہا ہے۔ اس قرارداد میں اقوام متحدہ سے یو این ملٹری آبزرور گروپ کے رول کو مضبوط کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔ دریں اثناء معتمد خارجہ اعزاز احمد چودھری نے ہندوستان کو موردالزام ٹھہرایا کہ وہ غیرکشمیریوں کو وادی میں بسا کر کشمیر کی آبادیاتی ہیئت بدلنے کوشاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT