Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / کشمیر کی باقیماندہ ہندوستان سے مکمل ہم آہنگی کی کوشش

کشمیر کی باقیماندہ ہندوستان سے مکمل ہم آہنگی کی کوشش

رمبن ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر مسٹر امیت شاہ نے آج آرٹیکل 370 کی تنسیخ کا تذکرہ کئے بغیر آج کہا ہیکہ جموں و کشمیر کی باقیماندہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی اور ہم آہنگی صرف ان کی پارٹی لاسکتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار کی انتخابی جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ جموں و کشمیر کی باقیماندہ ہندوستان سے ہم آہنگی پیدا کرنے میں یہ ان

رمبن ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر مسٹر امیت شاہ نے آج آرٹیکل 370 کی تنسیخ کا تذکرہ کئے بغیر آج کہا ہیکہ جموں و کشمیر کی باقیماندہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی اور ہم آہنگی صرف ان کی پارٹی لاسکتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار کی انتخابی جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ جموں و کشمیر کی باقیماندہ ہندوستان سے ہم آہنگی پیدا کرنے میں یہ انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور یہ کام صرف بی جے پی کرسکتی ہے۔ اگرچیکہ بی جے پی آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے حق میں ہے لیکن مرکز میں برسراقتدار آنے کے بعد اس نے نرم موقف اختیار کیا ہے جبکہ سنگھ پریوار جموں و کشمیر کی باقیماندہ ہندوستان سے یکجہتی اور ہم آہنگی کیلئے آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کا پرزور حامی ہے جبکہ یہ آرٹیکل جموں و کشمیر کو خصوصی موقف عطا کرتا ہے۔ بی جے پی صدر نے جموں و کشمیر میں گذشتہ 60 سال سے ترقیاتی سرگرمیوں کے فقدان پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ مطالبہ کیا کہ ریاست میں سرکاری فنڈس کے استعمال کی تحقیقات کروائی جائے۔ ریاست میں مشن 44 کے حصول کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر امیت شاہ نے اگر وہ ترقی، بہترین حکمرانی اور روزگار کے خواہشمند ہیں تو وہ بی جے پی کو اقتدار میں لائیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا خواب ہیکہ جموں و کشمیر کو ترقی کی سمت گامزن کیا جائے اور اب عوام کی ذمہ داری ہیکہ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کریں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 87 رکنی اسمبلی میں بی جے پی کم از کم 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT