Friday , November 24 2017
Home / پاکستان / کشمیر کی صورتحال پر غور کیلئے پاکستانی کابینہ کا کل اجلاس

کشمیر کی صورتحال پر غور کیلئے پاکستانی کابینہ کا کل اجلاس

اسلام آباد۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے تشدد زدہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جمعہ کو لاہور میں اپنی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں اس مسئلہ پر مستقبل کے لائحہ عمل کو قطعیت دی جائے گی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ ’’برہان وانی کے بہیمانہ قتل کے بعد ساری وادی کشمیر میں بے قصور سویلیئنس کے خلاف ہندوستانی سیکوریٹی فورسیس کے ظالمانہ اقدامات پرکابینہ تبادلہ خیال کرے گی‘‘۔ لاہور کے گورنر ہاؤز میں منعقد شدنی اس کابینی اجلاس میں کشمیرکی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور وزیراعظم اس مسئلہ پر مستقبل کے لائحہ عمل کو قطعیت دیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ وزیراعظم (نواز شریف) کی ہدایت پر دفتر خارجہ نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو اپنے پاس طلب کیا اور کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال اور سیکوریٹی فورسیس کے مظالم میں اضافہ پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ ’’سیکوریٹی فورسیس کے مظالم‘’ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ واضح رہیکہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت پر وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاری کردہ بیان پرہندوستان نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ اس کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔

TOPPOPULARRECENT