Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / کشمیر کی صورتحال 1990 کے دہے جیسی : وی ایچ پی

کشمیر کی صورتحال 1990 کے دہے جیسی : وی ایچ پی

نئی دہلی 11 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وی ایچ پی نے آج کہا کہ وادی کشمیر میں آج کی صورتحال 1990 کے دہے میں عسکریت پسندی کے عروج کے دور جیسی ہے ۔ وی ایچ پی نے حکومت سے کہا کہ پاکستان سے کام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔ وی ایچ پی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندر جین نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے ۔ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے خلاف سکیوریٹی فورسیس کی کارروائی پر جس رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے وہ افسوس ناک ہے ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ موجودہ صورتحال 1990 کے دہے کی ہے جب ریاست میں عسکریت پسندی عروج پر تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا وقت نہیں ہے کہ یہ کہا جائے یہ گمراہ نوجوان ہیں۔ جو لوگ پاکستان کی تائید سے کام کر رہے ہیں ان کو یکا و تنہا کرنے کی ضرورت ہے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ ضرورت پڑنے پر انہیں دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی دیا جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT