Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / کشمیر کی مشہور و مایہ ناز گلوکارہ راج بیگم کا انتقال

کشمیر کی مشہور و مایہ ناز گلوکارہ راج بیگم کا انتقال

سری نگر، 26اکتوبر (یو ا ین آئی) وادی کشمیر کی مشہور اور مایہ ناز گلوکارہ پدم شری راج بیگم طویل علالت کے بعد بدھ کی صبح انتقال کرگئیں۔ اُن کی عمر 89 برس تھی۔ اُن کے پسماندگان میں دو بیٹے ، ایک بیٹی اور متعدد نواسے اور نواسیاں شامل ہیں۔ 1927 کو سری نگر میں جنمی راج بیگم کو 2002 ء میں پدم شری اور 2013 ء میں سنگیت ناٹک اکیڈیمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے گلوکاری بچپن میں شروع کی اور بعدازاں شادی کی تقریبات میں نغمات گاکر مشہوری پائی۔ وادی کشمیر میں 1947 ء کے بعد راج بیگم اُن پہلے گلوکاروں میں شامل تھیں جنہوں نے ریڈیو کشمیر سری نگر پرگیت گانا شروع کیا تھا۔ اُس وقت ریڈیو کشمیر میں ریکارڈنگ کا کوئی انتظام نہیں ہوا کرتا تھا اور ہر ایک پروگرام براہ راست نشر ہوتا تھا۔یہ وہ وقت تھا جب وادی میں گلوکاری کو ایک اچھا پیشہ تصور نہیں کیا جاتا تھا۔ تاہم راج بیگم بعدازاں کشمیر میں اپنی سریلی آواز کے باعث گھریلو نام بن گئی تھی۔ وہ 1986 میں ریڈیو کشمیر سے ریٹائر ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT