Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / کشمیر کے بعض علاقوں میں کرفیو برقرار

کشمیر کے بعض علاقوں میں کرفیو برقرار

پولیس تحدیدات کے باعث عام زندگی مفلوج
سرینگر 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ضلع سرینگر اور جنوبی کشمیر کے 2 ٹاؤنس میں بدستور کرفیو برقرار ہے جبکہ وادی میں آج 43 ویں دن بھی معمولات زندگی مفلوج رہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر ضلع سرینگر، اننت ناگ اور پامپورہ ٹاؤن میں کرفیو نافذ العمل ہے اور باقیماندہ وادی میں عوام کی نقل و حرکت پر تحدیدات عائد کردی گئی ہے۔ دریں اثناء علیحدگی پسند تنظیموں نے آج ضلع ہیڈ کوارٹر کی سمت آزادی مارچ نکالنے کی ناکام کوشش کی۔ جبکہ سکیوریٹی فورسیس کی فائرنگ میں حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے خلاف مسلسل ہڑتال اور احتجاج ۔ کرفیو اور تحدیدات کے باعث آج بھی عام زندگی متاثر رہی۔ اسکول، کالج اور خانگی دفاتر بند رہے اور عوامی ٹرانسپورٹ کو سڑکوں سے ہٹادیا گیا۔ سرکاری دفاتر میں بھی حاضری کم دیکھی گئی۔ علاوہ ازیں موبائیل، انٹرنیٹ سرویس کو بھی معطل رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک کی زیرقیادت علیحدگی پسند تنظیموں نے جاریہ ہڑتال میں 25 اگسٹ تک توسیع کردی ہے۔ وادی میں 9 جولائی سے اب تک پرتشدد جھڑپوں میں 64 افراد بشمول 2 پولیس ملازمین ہلاک ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT