Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / کشمیر کے حالات میں کوئی سدھار نہیں:عمر عبداللہ

کشمیر کے حالات میں کوئی سدھار نہیں:عمر عبداللہ

جموں، 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ کشمیر میں لوگوں کا سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے تو اسے اقتدار کی کرسی پر بیٹھے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے حالات میں کوئی سدھار نہیں آرہا ہے اور سیکورٹی فورس و شہری ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی لوگوں کے منہ کو نشانہ بناکر گولیاں چلائی جارہی ہیں۔ عبداللہ نے جوکہ اپوزیشن لیڈر بھی ہیں، ان باتوں کا اظہار آج یہاں قانون ساز اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ جب نامہ نگاروں نے عبداللہ سے پوچھا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس بحث کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے تو ان کا جواب تھا ’’لوگ مررہے ہیں، کیا یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے ؟ اگر حکومت کو لگتا ہے کہ لوگوں کا مرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے تو مجھے لگتا ہے کہ اس حکومت کو کرسی پر بیٹھے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ میری حکومت کے دوران اس طرح کے واقعات ہوتے تھے تو میں ہی جانتا ہوں کہ مجھ پر کیا گذرتی تھی۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ شہری ہلاکتیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ میں خود مانتا تھا کہ یہ مسئلہ ہے ۔‘‘

TOPPOPULARRECENT