Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کشمیر کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد

کشمیر کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد

نظام آباد:27؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع نظام آباد کی اطلاع کے مطابق کشمیر کے حالیہ سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری کا کام مرکزی جمعیۃ علماء کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی وصدر قاری عثمانی اور ریاستی جمعیۃ علماء کے صدر مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب و جنرل سکریٹری ح

نظام آباد:27؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع نظام آباد کی اطلاع کے مطابق کشمیر کے حالیہ سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری کا کام مرکزی جمعیۃ علماء کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی وصدر قاری عثمانی اور ریاستی جمعیۃ علماء کے صدر مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب و جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق صابر کی مشترکہ کاوشوں سے شروع ہوچکاتھا ۔ واضح رہے کہ مرکزی ریاستی جمعیۃ علماء کی نگرانی سب ابھی تک 134مکانات مکمل تعمیر کرواکر متاثرین کے حوالے کئے گئے علاوہ ازیں ضروریات زندگی سے متعلق اشیاء کی فراہمی اوڑھنے پہننے کیلئے کپڑے کاروبار کیلئے ٹھیلہ ریکڑی نیز لنگر خانوں میں کھانے کا انتظام ابھی بھی جاری ہے ان مختلف کاموں میں تاحال نوکروڑ ستاسی لاکھ پچانوے ہزار روپیہ صرف ہوچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT