Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ہوائی اڈہ جلد شروع ہو گا

کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ہوائی اڈہ جلد شروع ہو گا

نئی دہلی۔ 16 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جیتندر سنگھ نے کہا کہ ہوائی اڈے کی سہولت جلد ہی جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چوگان میدان میں شروع ہو گی۔ڈاکٹر سنگھ کی صدارت میں یہاں جموں و کشمیر حکومت اور دفاعی محکموں کے حکام کی طرف سے منعقد ہونے والے اجلاس میں، چوگان میدان میں رن وے کے اپ گریڈ سے متعلق بات چیت کی گئی ۔ ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ ریاستی حکومت اور دفاعی محکمہ کے درمیان معاہدہ پر جلد ہی دستخط کیا جائے گا۔ اس کے تحت ہوائی پٹی کی تعمیر اور رکھ رکھاؤ ریاستی حکومت کی طرف سے کی جائے گی، جبکہ اس کیلئے اضافی زمین فوج فراہم کریگی۔ اس پٹی کا استعمال فوجی اور سول انتظامیہ دونوں ہی کرینگے۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس سے کشتواڑ میں سال بھر پرواز کرنے اور اترنے کی سہولت فراہم ہوگی ۔ دفاع کے وزیر مملکت سبھاش بھامرے کی طرف سے منعقدہ اس میٹنگ میں ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت سنییل شرما نے بھی اس میٹنگ میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT