Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / کشمیر کے علاقہ جامع مسجد میں جھڑپیں

کشمیر کے علاقہ جامع مسجد میں جھڑپیں

سری نگر /18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جامع مسجد کے علاقہ میں اور سری نگر کے مضافات میں آج پولیس پر علحدگی پسندی کے حامی نوجوانوں نے سنگ باری کی۔ وہ پاکستانی پرچم لہرا رہے تھے اور دہشت گردوں کے پوسٹرس جیسے لشکر طیبہ کے سربراہ مسعود اظہر کی تصویر پر مبنی پوسٹرس تھامے ہوئے تھے۔ پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس استعمال کیا، تاکہ ان نوجوانوں کو منتشر کردیا جائے، جو نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد نوہٹا کے روبرو جمع ہو گئے تھے اور ریاست میں بڑے گوشت کی فروخت پر امتناع کی ہائی کورٹ کی ہدایت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس حساس سرحدی ریاست میں بیف پر امتناع کے بعد سے حالات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT