کشمیر کے ہندوستان سے الحاق کو کبھی قبول نہیں کیا گیا : پاکستان

اسلام آباد۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان نے اپنی منفی روش جاری رکھتے ہوئے آج کہا کہ کشمیر کے ہندوستان کے الحاق کو اس نے کبھی تسلیم نہیں کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کی یکسوئی تک اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا موقف برقرار رہے گا۔ ہندوستان کی جانب سے اقوام متحدہ فوجی مبصرین گروپ برائے ہند ۔ پاک کو نئی دہلی میں واقع دفتر کے تخلیہ کی ہدایت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ ایسے اقدام کا تنازعہ کشمیر کے قانونی موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ جہاں تک کشمیر تنازعہ کی یکسوئی کا تعلق ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے فیصلے پر ہنوز عمل نہیں ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT