Sunday , October 21 2018
Home / ہندوستان / کشمیر : گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت 3روز بعد بحال

کشمیر : گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت 3روز بعد بحال

سری نگر14دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی تین سو کلو میٹر طویل سری نگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت تین روز بعد بحال کردی گئی ہے ۔ مختلف مقامات پر برف باری اور شدید بارشوں کے نتیجے میں پسیاں گرآنے کے بعد اس اہم شاہراہ کو 11 دسمبر کی سہ پہر چار بجے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کیا گیا تھا۔ تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں خطہ کے راجوری اور پونچھ اضلاع سے جوڑنے والے تاریخی مغل روڑ کو بدستور بند رکھا گیا ہے ۔ ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر جمعرات کو گاڑیاں جموں سے سری نگر کی طرف آئیں گی۔ کسی بھی گاڑی کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اس شاہراہ پر مروگ اور پنتھال کے مقامات پر پسیاں گرآ نے جبکہ جواہر ٹنل، قاضی گنڈ اور شیطان نالہ کے نذدیک برف باری ہونے کے جب گاڑیوں کی آمدورفت بند کی گئی تھی۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ بارڈر روڑس آرگنائزیشن کے اہلکاروں کی مسلسل کوششوں کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت گذشتہ رات بحال کی گئی اور رات کے دوران رام بن اور بانہال کے درمیان پھنسی گاڑیوں کو کلیئر کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT