Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / کشمیر :ہندواڑہ میں انکاؤنٹر

کشمیر :ہندواڑہ میں انکاؤنٹر

سرینگر ۔ 22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آج عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ کا علاقہ ہندواڑہ (شمالی کشمیر) ضلع کوپھ واڑہ میں آغاز ہوگیا ۔ فوج نے اس علاقہ کا محاصرہ کرلیا تھااور ہونگنی کوٹ میں تلاشی لے رہی تھی جبکہ اس علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ۔ تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسندوں نے فوج پر فائرنگ شروع کردی ۔ جوابی فائرنگ میں جھڑپ کا آغاز ہوگیا ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب سمجھا جاتا ہے کہ اس علاقہ میں دو تا تین عسکریت پسند محصور ہیں۔ تاحال کسی بھی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT