Tuesday , July 17 2018
Home / ہندوستان / کشمیر: یوم جمہوریہ تقاریب میں ملازمین کی شرکت لازمی

کشمیر: یوم جمہوریہ تقاریب میں ملازمین کی شرکت لازمی

سری نگر 22جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر حکومت نے اپنی دو دہائی پرانی روش برقرار رکھتے ہوئے یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات میں اپنے ملازمین کی شمولیت کو ایک بار پھر لازمی قرار دے دیا ہے ۔ حکومت نے اس حوالے سے جاری کردہ سرکیولرس میں خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے سرکاری ملازمین کو تادیبی کاروائی کا انتباہ دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ سرکیولرس جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، ڈویژنل کمشنر کشمیر اور ضلع مجسٹریٹوں کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں اور یہ ملازمین کی یوم جمہوریہ تقریبات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مرکزی سرکیولر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سکریٹری کی طرف سے جاری ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT