Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / کشمیر ی عوام کو پاکستان کی سفارتی تائید کا ادعا

کشمیر ی عوام کو پاکستان کی سفارتی تائید کا ادعا

نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام)ہند۔ پاک معتمدین خارجہ بات چیت سے چند دن قبل پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط نے یہ اشتعال انگیز بیا ن دیا ہیکہ کشمیر کے عوام کو پاکستان کی مکمل سفارتی اور اخلاقی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو ان کا جائز حق قرا ر دیا۔ دوسری طرف کشمیر میں پاکستانی فوج جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے

نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام)ہند۔ پاک معتمدین خارجہ بات چیت سے چند دن قبل پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط نے یہ اشتعال انگیز بیا ن دیا ہیکہ کشمیر کے عوام کو پاکستان کی مکمل سفارتی اور اخلاقی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو ان کا جائز حق قرا ر دیا۔ دوسری طرف کشمیر میں پاکستانی فوج جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔ پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر عبدالباسط نے کہا کہ وہ اس موقف کا اعادہ کرنا چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے عوام کی جائز جدوجہد کو پاکستان کی مکمل سفارتی اور اخلاقی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ میں بھی اس کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ 5 دن کے دوران پاکستانی فوج نے کشمیر میں ہندوستانی چوکیوں پر چھٹی مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ یہاں تک کہ کل رات بھی پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT