Tuesday , January 16 2018
Home / Top Stories / کشمیر ی عوام کو ہمدردانہ سیاسی اقدام کی ضرورت : محبوبہ مفتی

کشمیر ی عوام کو ہمدردانہ سیاسی اقدام کی ضرورت : محبوبہ مفتی

پاناجی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ وادیٔ کشمیر کے عوام کو ’’ہمدردانہ سیاسی اقدام‘‘ کی ضرورت ہے۔ ریاست سے صرف عسکریت پسندوں کا خاتمہ ، کریک ڈاؤن اور انکاؤنٹرس ہی مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہوسکتا۔ فوج اور سکیورٹی فورسیس کے وہ افراد جو یہ محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے 200 عسکریت پسندوں کا خاتمہ کرکے اپنی ذمہ داری ادا کردی ہے، انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ یہ کام ابھی ادھورا ہے، لہذا صرف ان کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ اب انہیں سیاسی مرہم پر مبنی مذاکراتی عمل کی ضرورت ہے۔ محبوبہ مفتی نے گزشتہ رات انڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ ’’ آئیڈیاز کانکلیو2017ء‘‘ کے ایک سیشن میں حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT