Monday , February 19 2018
Home / ہندوستان / کشمیر 30 برس بعد ’ٹائی کنونشن‘کی میزبانی کرے گا

کشمیر 30 برس بعد ’ٹائی کنونشن‘کی میزبانی کرے گا

سری نگر، 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان کے ٹریول ایجنٹس کی سب سے بڑی، پرانی اور منظم آرگنائزیشن ‘ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا (ٹائی)’اپنی 64 ویں کنونشن ریاست کے دارالحکومت سری نگر میں منعقد کرنے جارہی ہے ۔ 27 مارچ سے تین روز تک جاری رہنے والی اس کنونشن میں ملک بھر سے 500 ٹریول ایجنٹس کی شرکت متوقع ہے ۔محکمہ سیاحت کے ذرائع نے بتایا کہ ٹریول ایجنٹس کی کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا ‘کنونشن کے کامیاب انعقاد کے لئے محکمہ سیاحت کے عہدیداروں بالخصوص ناظم سیاحت کشمیر نے گذشتہ چند مہینوں کے دوران ایسوسی ایشن کے صدر سنیل کمار اور دیگر اراکین کے ساتھ متعدد میٹنگیں کیں’۔ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں ٹائی کنونشن کے انعقاد سے سیاحت کو غیرمعمولی فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا ‘سیاحوں کو مختلف سیاحتی مقامات کی جانب راغب کرنے میں ٹریول ایجنٹس کا کلیدی کردار ہوتا ہے ۔ اس کنونشن کی بدولت ٹریول ایجنٹس کو کشمیر کی حقیقی صورتحال کا ادراک ہوگا’۔

پچھلے ایک سال میں یو پی میں کوئی فساد نہیں:ڈی جے پی
لکھنو۔14فبروری ( سیاست ڈاٹ کاٹ ) ڈائرکٹر جنرل آف پولیس یو پی او پی سنگھ نے آج دعویٰ کیا کہ اترپردیش میں گذشتہ ایک سال کے دوران فسادات کے ایک بھی واقعات رونما نہیں ہوئے اور اس طرح گذشتہ سال یو پی فساد سے پاک ریاست بن گیا ۔ کاس گنج میں پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات کو انہوں نے ’’ گروہی تصادم ‘‘ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تصادم کو پوری طاقت کے ساتھ ختم کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT