Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کشن باغ ، عطاپور ، انصاری روڈ دیگر علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

کشن باغ ، عطاپور ، انصاری روڈ دیگر علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن چارمینار کے بموجب 19 جنوری کو عطا پور ، کشن باغ ، اے بی سی ، مصطفی نگر برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے بموجب صبح 9 تا 12 بجے دن عطا پور ، ایشور تھیٹر ، شیوا نگر ، کانتا ریڈی نگر ، رادھا کرشنا نگر ، ایمینس فورٹ اور مجسمہ گاندھی جب کہ 11 تا 1 بجے دن مصطفی نگر ، انصاری روڈ ، گلزار نگر ، شیخ کی مسجد ، محمدیہ کالونی ، اویسی ہلز اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

مرد حضرات کیلئے حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 18 جنوری (راست) ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 21 جنوری کو اردو گھر مغلپورہ میں صبح 8 تا 3 بجے منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد مجیب اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، بی پی، شوگر، تھائرائیڈ، جسمانی کمزوری اور سنت کی روشنی میں صحتمند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کیلئے فون نمبرات 8801749863 ، 8297158387 پر ربط کریں۔
خواتین کا حجامہ کیمپس
حیدرآباد ۔ 18 جنوری (راست) روزنامہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے خواتین کیلئے حجامہ کیمپ کا ہفتہ 21 جنوری ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر ملک پیٹ میں صبح 9 تا 2 بجے دن مقرر ہے۔ خواتین سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ دو روزہ حجامہ کیمپ برائے خواتین میں ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ ماہر حجامہ کی زیرنگرانی دیگر ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ حجامہ کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مشورہ بھی دیں گے۔ ایسے خواتین کو تھائی رائیڈ، بی پی، نزلہ زکام، شوگر، پی ای او ڈی، بانجھ پن، کمر کے درد، موٹاپا، جوڑوں کے درد میں مبتلاء ہیں وہ اپنے نام فون نمبر 8125249080 پر 9 بجے دن سے 4 بجے دن تک رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT