Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / کشن باغ علاقہ میں دن کا کرفیو برخواست

کشن باغ علاقہ میں دن کا کرفیو برخواست

حالات معمول پر آنے تک رات کا کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ

حالات معمول پر آنے تک رات کا کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ

حیدرآباد۔19مئی(سیاست نیوز) کشن باغ کے کرفیو زدہ علاقہ عرش محل میں دن کا کرفیو برخواست کردیا گیا ہے اور حکام نے بتایا کہ حالات مکمل طور پر قابو میں آنے تک علاقہ میں رات کا کرفیو برقرار رہے گا ۔ کرفیو میں آج صبح 6بجے تا شام 6بجے نرمی دی گئی ۔ عوام نے دن کے کرفیو کو ہٹائے جانے کے بعد چین کی سانس لی ‘ تاہم مقامی عوام میں ابھی بھی خوف پایا جاتا ہے ۔ آج عرش محفل علاقہ میں عوام اپنے گھروں سے نکل آئے اور خریداری کی ؎ تاہم شام 6بجے سے قبل عوام گھروں کو پہنچ گئے ۔ حالات بگڑنے اور کرفیو ہونے کے بعد پولیس کی غیرضروری مستعدی سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ پولیس وقت پر ذمہ داری کو محسوس کرتی تو شاید آج عرش محل میں اشرار مسلمانوں کی املاک کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ پولیس نے خود فائرنگ کرکے مسلمانوں کو ہلاک کردیا ۔ ڈی سی پی شمس آباد زون مسٹر رمیش نائیڈو نے بتایا کہ کمشنر کے احکامات تک عرش محل میں رات کا کرفیو بررار رہے گا ۔ دن کا کرفیو برخواست کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے گرفتاریوں اور تحقیقات کے تعلق سے کچھ بھی کہنے سے گریز کیا اور مزید گرفتاریوں کے تعلق سے پوچھے جانے پر وقت اور پولیس کے بیان کا انتظار کرنے کا مشورہ دیا ۔ آج دن بھر مختلف رضاکارانہ تنظیموں اور صاحب خیر افراد کی جانب سے فساد زدہ علاقہ عرش محل میں امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہا ۔ شام 6بجے کے بعد جیسے ہی کرفیو کا وقت لاگو ہوا تو پولیس نے تمام راستوں پر سخت چوکسی اور ناکہ بندی کردی اور علاقہ میں پولیس کے اعلیٰ عہدیدار سخت چوکسی احتیار کوئے ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT